Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مارچ 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ
    • کاٹلنگ میں والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق
    • ایران کے حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں ملیامیٹ
    • وزیراعظم شہبازشریف کا عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
    • ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ، 50 لاکھ ٹن گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج
    • اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل کی قیمت میں 250روپے اضافہ روکاگیا، وزیر اطلاعات
    • پاکستان کی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت کیساتھ منائی جا رہی ہے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر مملکت اور وزیراعظم کا عمران خان پر حملے کا سخت نوٹس حکام سے رپورٹ طلب
    اہم خبریں

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا عمران خان پر حملے کا سخت نوٹس حکام سے رپورٹ طلب

    نومبر 3, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    صدر مملکت اور وزیراعظم کا عمران خان پر حملے کا سخت نوٹس حکام سے رپورٹ طلب
    صدر مملکت اور وزیراعظم کا عمران خان پر حملے کا سخت نوٹس حکام سے رپورٹ طلب
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران کنٹیر پر فائرنگ کے باعث عمران خان کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کنٹیر پر فائرنگ ہوئی۔ جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان ، سینیٹر فیصل جاوید ، احمد ناصر چٹھہ سمیت دیگر کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوٹس

     سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ میں نے وزیر داخلہ کو واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

     انہوں نے مزید لکھا کہ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سکیورٹی اور تفتیش کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ہماری ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

    صدر عارف علوی

     صدر عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی چیئر مین محفوظ ہیں لیکن ان کی ٹانگ میں چند گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور امید ہے ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے، یہ حملہ افسوسناک، تشویشناک، ہے۔ اللہ ان کو اور تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔

    احسن اقبال

    دوسری طرف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں احسن اقبال نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے عمران نیازی محفوظ ہیں، سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں عمران نیازی کے کنٹینر پر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور حکومت پنجاب کو تجویز دی انہیں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا چاہیے۔

    سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گولی اور گالی کی سیاست مسترد کرتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلانگ مارچ کنٹینر کے قریب فائرنگ، عمران خان اور فیصل جاوید زخمی
    Next Article عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئے مارنے کا فیصلہ کیا، حملہ آور
    Saqib Butt

    Related Posts

    توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ

    مارچ 22, 2026

    کاٹلنگ میں والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق

    مارچ 22, 2026

    ایران کے حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں ملیامیٹ

    مارچ 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ

    مارچ 22, 2026

    کاٹلنگ میں والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق

    مارچ 22, 2026

    ایران کے حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں ملیامیٹ

    مارچ 22, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

    مارچ 21, 2026

    ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ، 50 لاکھ ٹن گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج

    مارچ 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.