Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، افغان بارڈر فورس کے اہلکار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
    • میری پیدائش پشاور کے علاقہ رام داس میں ھوئ گڑھی میراحمد شاہ کے گلی کوچوں میں بچپن گزرا۔ فردوس جمال۔۔
    • جاوید اختر کی پاکستان کے خلاف ھرزہ سرائ ایک سخن ور اور لکھاری کے شایان شان نہیں پرزور مزمت کرتا ھوں۔ ناصر علی سید۔۔
    • انیلا اعجاز اور عظیم سجاد( زومی) 80 کی دھائ میں پشاور ٹیلیویژن کے اردو ھندکو اور پشتو ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے
    • شوبز سے وابستہ افراد کی شادیاں کیوں ناکام ھوتی ہیں اسکی بنیادی وجوہات فضیلہ قاضی کچھ یوں بتاتی ہیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سی پی ڈی آئی نے ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال“ پر مبنی تیسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی
    اہم خبریں

    سی پی ڈی آئی نے ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال“ پر مبنی تیسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی

    جنوری 21, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی تیسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پربجٹ سازی کے عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے۔ علاوہ ازیں بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں خصوصاً بجٹ سازی اور اس پر عمل درآمد کے دوران ممبران اسمبلی کے کردار کو بڑھایا جائے۔

    اس سلسلہ میں سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبیلٹی (سی این بی اے) کی ممبر تنظیم امن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جناح ہال TMA راولپنڈی میں منعقدہ ہوا۔شراکت داروں کے ساتھ بجٹ شفافیت پر ایک مذاکرہ کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شیرازی ، محمد طفیل ، حاجی اختر ، بریگیڈیئر سلطان محمد ستی نے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی پاکستان میں ضلعی سطح سے وفاقی سطح تک بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور اس میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہی ہے۔گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال2023“پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اس رپورٹ میں نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس سے یہ اندازہ لگانے میں بھی مد دملی ہے کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موثر ہیں۔

    یہ رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کے لئے ارسال کردہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جانچنے کیلئے منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 150درخواستیں بھجوائی گئیں جن میں وفاق کو 38،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،پنجاب اور سندھ کو112 درخواستیں ارسال کی گئیں۔ ان تمام درخواستوں میں سے کسی ایک کا جواب بھی مقررہ وقت کے دوران موصول نہیں ہوا جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔رپورٹ کے دوسرے حصہ میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہاں خیبر پختونخوا حکومت کل267 پوائنٹس میں سے 93 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست،پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھی اور وفاقی حکومت پانچویں یعنی آخری پوزیشن پر ہے۔بجٹ دستاویزات کی جامعیت کے لحاظ سے تمام حکومتوں نے پہلے سے بہتر اور قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ بجٹ دستاویزات بین الاقوامی فنکشنل اور معاشی درجہ بندی کی شرائط پر پورا اترتی ہیں۔
    انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں معلومات تک رسائی کے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بجٹ شفافیت کو فروغ حاصل ہو علاوہ ازیں بجٹ پر بحث اور منظوری کے دورانیہ کو بڑھا یا جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کی جاسکے۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ سٹیک ہولڈرز خصوصاً شہریوں سے مشاورت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی پر مبنی ایک شفاف اور اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جانی چاہیے۔

     

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے اجلاس طلب کر لیا
    Next Article کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا، اگلے 12 گھنٹوں میں بجلی مکمل بحال ہو جائیگی: وفاقی وزیر توانائی
    Web Desk

    Related Posts

    بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    نومبر 4, 2025

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی

    نومبر 4, 2025

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    نومبر 4, 2025

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی

    نومبر 4, 2025

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 4, 2025

    افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، افغان بارڈر فورس کے اہلکار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 3, 2025

    میری پیدائش پشاور کے علاقہ رام داس میں ھوئ گڑھی میراحمد شاہ کے گلی کوچوں میں بچپن گزرا۔ فردوس جمال۔۔

    نومبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.