Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, دسمبر 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف
    • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • بنوں میں دکان پر کواڈکاپٹر ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی
    • کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز پاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ ختم، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی
    • پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
    • گلگت بلتستان میں انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی، الیکشن کمیشن جی بی
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دیدی
    • بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی پاکستان کی معاشی تباہی اور بربادی کا سبب بنا۔ کسٹمز کی رپورٹ
    افغانستان

    افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی پاکستان کی معاشی تباہی اور بربادی کا سبب بنا۔ کسٹمز کی رپورٹ

    نومبر 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کسٹم انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی وجہ سے پاکستان کو غیر معمولی مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور افغان امپورٹس اسمگل ہو کر پاکستان میں ہی فروخت ہوتی رہیں۔ کسٹمزحکام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 25 کروڑ کے مقابل افغانستان کی صرف 5 کروڑ آبادی کیلئے  پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کئی گنا زیادہ ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی درآمدی قدر کے اعداد و شمار پاکستان کے مقابلے میں حیران کن زیادہ ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022-23 میں پاکستان نے 84 ملین کے اور افغانستان کیلئے 404 ملین ڈالرز کے ٹائرامپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں بلیک ٹی کی کھپت ہی نہیں  لیکن گزشتہ مالی سال 89 ملین ڈالر کی چائے امپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ رواں مالی سال پاکستان 83 ملین ڈالرز کا فیبرک اور 12 ملین ڈالر کے ٹائر امپورٹ کرسکا جبکہ افغانستان کیلئے چند ماہ میں 440 ملین ڈالر کا فیبرک اور 92 ملین ڈالر کے ٹائر امپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22  میں پاکستان نے 492 ملین ڈالر کا فیبرک، 225 ملین ڈالر کے ٹائر امپورٹ کیے، اسی سال افغانستان کیلئے 1416 ملین ڈالر کا فیبرک اور 235 ملین ڈالر کے ٹائرز امپورٹ ہوئے۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت افغان امپورٹس اسمگل ہو کر پاکستان میں ہی فروخت ہوتی رہیں، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی وجہ سے پاکستان کو غیر معمولی مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کسٹم انٹیلی جنس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انتہائی تلخ فیصلے اور سخت ترین اقدامات کرنے کے بعد صورتحال بہت مثبت نظر آرہی ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز درحقیقت پاکستان میں ہی کھلتے رہے، افغان ٹریڈ کا سامان افغانستان سے اسمگل ہوکر پاکستان بھر میں فروخت ہوتا رہا اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی پاکستان کی معاشی تباہی اور بربادی کا سبب بنا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
    Next Article چیئرمین پی ٹی آئی پرلگی دفعات میں سزا عمرقید یا سزائے موت ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
    Web Desk

    Related Posts

    ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف

    دسمبر 13, 2025

    قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    دسمبر 13, 2025

    بنوں میں دکان پر کواڈکاپٹر ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

    دسمبر 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف

    دسمبر 13, 2025

    قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    دسمبر 13, 2025

    بنوں میں دکان پر کواڈکاپٹر ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

    دسمبر 13, 2025

    کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز پاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ ختم، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی

    دسمبر 13, 2025

    پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی

    دسمبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.