پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا ایک عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں اور افسروں نے بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔
گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع خیبر اور ٹانک میں بزدل دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے، ان شہیدوں میں پولیس کے 3 جوان بھی شامل تھے۔ ٹانک میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے کہ ٹانک میں پولیس جوانوں نے انتہائی جواں مردی کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ ان پولیس جوانوں کی بہادری دوسرے جوانوں کے لیے قابل تقلید ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، اس کے ساتھ ہی نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بہادری سے شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔