تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطلی کیخلاف درخواست کررکھی ہے
چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جس میں میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو100 فیصد ٹکٹ دیے جائیں گے، باقی ٹکٹ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں، امیدہےتوشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد آجائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا،ہم ہرحالت میں چاہتے ہیں8فروری کو الیکشن ہوں، پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت ہے، ٹکٹوں کا فیصلہ بہت جلد ہوگا۔
بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ اتنی گھبراہٹ ہے کہ ہمارے امیدواروں کو میدان میں اترنے نہیں دیا جارہا، پی ٹی آئی کارکنان کو انتخابی سرگرمیوں سے روکا گیا۔ چیف جسٹس کو کردار ادا کرناچاہیے۔