اسلام آباد میں سینیٹ کی قرارداد پر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ آٹھ فروری کے عام انتخابات کی تیاریاں پاکستان میں جاری ہیں۔اس دوران مگر سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی غرض سے تیسری قراردار جمع کروائی گئی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کو لیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق سینیٹ کی قرارداد پر مراسلہ بھیجا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپ کی قرارداد کا جائزہ لیا،صدر مملکت کی مشاورت سے الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ماضی میں مقامی حکومتوں کے انتخابات اور عام انتخابات سردیوں میں ہوئے ہیں لہٰذا الیکشن ملتوی کرنا مناسب مشورہ نہیں ہےاوراس لئے اس وقت 2024 کے عام انتخانات کو ملتوی کرنا ممکن نہیں۔