حکومت نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایرانی حملے کے بعد ایران سمیت مغربی سمت سے آنےوالی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ میں شروع کردی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے آنےوالی پی آئی اےسمیت تمام ملکی ایئرلائنزکو مسقط کے فضائی روٹ سےبحیرہ عرب کے راستے پاکستان میں داخل ہونے جبکہ سینٹرل ایشیا سے آنے اور جانےوالی پروازں کو بھی ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا۔ پاکستان نے ایران سمیت مغربی ممالک سے آنےوالی پروازیں کی سخت مانیٹرنگ بھی شروع کردی ہے،ایرانی فضائی حدود میں ہونی والی ہر سرگرمی کو سختی سے مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق پاکستان نےگزشتہ صبح (18 جنوری 2024) کو ایران کےاندران ٹھکانوں کے خلاف مؤثر حملے کیے جو پاکستان میں حالیہ حملوں کےذمہ داردہشت گردوں کے زیر استعمال تھے۔