ضلع مردان کے علاقہ رستم میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہمارا وژن ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے
جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا ویژن ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے.سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے خطابات میں سابق حکومت کے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے کر کہا کہ 50 سال سے حکومت میں رہنے والے آج بھی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں.
انہوں نے کہاکہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو وہ نوجوانوں کو مفت تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف فراہم کریں گے۔ یتیم و بیواؤں کو انصاف کی فراہمی اور نشہ سے پاک اسلامی نظام نافذ کرنے کا وعدہ کیا گیا۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا اور موروثی سیاست کرنے والے لوگوں کو الزام دیا ہے کہ وہ عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ملک پر مسلط ہیں جن کے دلوں میں عوام کیلئے رحم ہی نہیں ہے۔سینیٹر مشتاق احمد خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام کی سربلندی اور خدمت خلق کیلئے جماعت اسلامی کوشاں ہے