توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے
اس کے ساتھ ہی 10 سال کیلئے سابق وزیراعظم کو نااہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بیوی بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو اس کے ساتھ ساتھ 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر احتساب عدالت کی جانب سے 1 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے گزشتہ سال 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کرپشن کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔انہیں جس کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں 2018 سے 2022 کے دوران بیرون ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر حاصل کیے اور پھر اس کے بعد ان تحائف کو 6 لاکھ 35 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی کو 14،14 سالہ قید جبکہ 10 سال کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔