پنجاب میں نمونیا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 بچے انتقال کر گئے ہیں
خشک اور شدید سردی کی وجہ سے پنجاب میں نمونیا کی وبا کو قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مزیدایک ہزار 45 نمونیا کے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران جبکہ نمونیا سے مزید 13 بچے انتقال کرگئے۔24 گھنٹے میں لاہور میں محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نمونیا کےمزید 248 کیسز سامنےآئے اورنمونیا سے ایک بچہ انتقال کرگیا ہے۔ پنجاب میں محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نمونیا سے رواں سال میں اب تک 17 ہزار248 بچےمتاثرہوئے ہیں جبکہ رواں سال میں صوبے میں اب تک نمونیا سے 288 بچے انتقال کر چکے ہیں۔