اگر امریکانے ایرانی سرزمین پر حملہ کیا تو ایران اسکا بھرپور جواب دے گا۔ایران نے امریکا کو خبردارکردیاہے۔
ایران نے امریکا کو اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب سے خبردار کردیا۔اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو ایران اس کا مناسب انداز میں جواب دے گا کیونکہ یہ ہماری قوم اور سرحدوں کے مفاد میں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر کا بیان چند روز قبل دیے گئے امریکی صدر کے بیان کے تناظر میں آیا ہے جوبائیڈن نے جس میں اعلان کیا تھا کہ امریکا نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اردن میں وہ حملے کا کیسے جواب دے گا۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ اردن میں ڈرون حملہ کرنے والے عراقی گروپ ایران کے حمایت یافتہ ہیں۔ شام میں کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 اہلکار 25دسمبر جبکہ پانچ جنوری کو 20 اہلکارہلاک ہوئے تھے۔