کل ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں ۔ پولنگ کا عمل صبح 8سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ملک بھر میں 90ہزار 675پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مردوں کیلئے 25ہزار 320،خواتین کیلئے 23ہزار 952پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41ہزار 403ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50ہزار 944پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مردوں کیلئے 14ہزار 556،خواتین کیلئے 14ہزار 36پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 22ہزار 352ہے۔
سندھ میں مجموعی طور پر 19ہزار 6پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مردوں کیلئے 4ہزار 443،خواتین کیلئے 4ہزار 313پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔جبکہ مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 10ہزار 250ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 15ہزار 697پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔مردوں کیلئے 4ہزار 810،خواتین کیلئے 4ہزار 286پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔ مردوں اور خواتین کیلئے 6ہزار 610مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 5ہزار 28پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مردوں کیلئے ایک ہزار 511، خواتین کیلئے ایک ہزار 317پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 2 ہزار 200ہے۔