عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عام انتخابات میں شکست کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔اپنے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان نے کہا ہے کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مردان کے عوام نے اور میرے حلقہ نے ہم پر اگر اعتماد نہیں کیا تو پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔امیر حیدر خان ہوتی نےکہا ہے کہ باچاخان کے قافلے کا پارٹی کے ادنیٰ رکن کی حیثیت سےحصہ رہوں گا۔