متحدہ عرب امارات مین بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ جس کے باعث نظام زندگی ہو کر پوری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
شدید بارش کے بعد یو اے ای کی چھ ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی سات میں سے چھ ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور اس کے ساتھ اولے بھی پڑے ہیں۔
آج بھی دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔