کے پی میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ حکومت سازی میں تعاون کرنے سے انکار کر دیاہے
جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پارٹی نے حتمی فیصلہ کیاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا۔ پی ٹی آئی سے صرف خیبر پختون خواہ میں اتحاد کا کوئی جواز نہیں ہے۔
پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے متعلق تھی۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آ زاد امیدواروں نے 92نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کے پی کے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 90سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔ لیکن اب تاہم حکومت سازی کے مرحلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔