لکی مروت میں 5رروزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
بچے کو پولیو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ڈپٹی کمشنر لکی مروت رحمت علی نے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔مہم کے دوران پولیو مرض سے بچاؤ کے قطرے پانچ سال سے کم عمر 221398 بچوں کو پلائے جائیں گے ،جس کی وجہ سے1011 پولیو ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں میں915 موبائل،53 فکسڈ،13 ٹرانزٹ اور 10 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں،موثر نگرانی کیلئے257 ایریا انچارج اور 54 یوپیک چیئرمین تعینات کئے گئے ہیں۔