اسلام آباد (سیار علی شاہ) رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز پیر پشاور میں منعقد ہو گا۔
وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔