Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
    • چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
    • پی ٹی آئی کے تیرہ سال: غیر قانونی گولڈ مائننگ کا 80 فیصد پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو رہا تھا، مشیر اطلاعات ثمر بلور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف
    حکومت اکتوبر 9, 2026

    چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں.

    ان کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بینکوں کے صدور و سی ای اوز کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

    وزیراعظم نے ہاؤسنگ، ایس ایم ایز اور زرعی شعبے میں قرضوں کی فراہمی کے لیے بینکوں کی کاوشوں کی پزیرائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ان اقدامات کا مقصد عام شہریوں، کاروباری افراد اور کسانوں کو مالی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز، ہاؤسنگ اور زرعی شعبے میں قرضوں کی فراہمی میں بہتری سے روزگار، سرمایہ کاری، پیداوار اور مجموعی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

    محمد شہباز شریف نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کے استفادے کیلئے اسٹیٹ بینک قرضوں کی منظوری اور ادائیگی کے عمل کو مزید آسان بنائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں قرضوں کی فراہمی کسانوں کی معاشی بہتری، زرعی پیداوار میں اضافے اور غذائی تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔

    چھوٹے کسانوں تک مالی وسائل کی رسائی کو ترجیح دی جائے تاکہ وہ جدید زرعی طریقے اپنانے اور اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے قابل ہو سکیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زرعی فنانسنگ کے ذریعے چھوٹے کسانوں تک رسائی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کا بڑا بینک وہ ہے جو چھوٹے کسان کا بھی بینک ہو۔

    وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام اور معیشت کی سمت کی بہتری پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وفد کے ارکان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ترجیحی شعبہ جات میں قرضے مہیا کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون مزید بہتر بنا نے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اسٹیٹ بینک ایس ایم ایز بینکوں کے قرضے پاکستان کی معیشت چھوٹے کاروبار چھوٹے کسان زرعی فنانسنگ زرعی قرضے شہباز شریف معاشی ترقی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم فیول ریلیف سکیم، مستحقین کو ہدفی سبسڈی دینے کی ہدایت
    Next Article خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب
    Saqib Butt

    Related Posts

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026

    چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.