کرک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور پھول چڑھائے۔
شہداء کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز اور احترام کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہداء کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

