کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر قائم گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث خاتون اور دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں
چیف فائربریگیڈ آفیسر عبدالحق نے بتایا کہ گھر میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریکسیو کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔چیف فائربریگیڈ کے مطابق گھر میں گیس دھماکے کے باعث آگ لگ گئی تھی جس کی زد میں آکر خاتون اور 2 بچے جاں بحق اور جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مزیدچیف فائربریگیڈ نے بتایا کہ فوری طور پرجاں بحق خاتون اور بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ گھر میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔