Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
    • پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کےخلاف کارروائیوں سے متعلق بھارت کا بےبنیاد بیان مسترد کردیا
    • خیبرپختونخوا:آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات، 2 بچے جاں بحق، مدرسے کی چھت گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی
    • افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں، سیکیورٹی فورسز نے ڈرون مار گرائے
    • آخر کب تک؟ معصوم بچوں کے خلاف جنسی جرائم، معاشرتی زوال اور ہماری اجتماعی ذمہ داری. تحریر: نازپروین
    • ویسٹ انڈیز کو شکست، آسٹریلیا نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • خیبر نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد لاہور میں لاپتہ ہونے والا تخت بھائی کا طالب علم راشد خان بازیاب
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی
    اہم خبریں

    اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

    مارچ 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Islamabad United became champions of PSL for the third time
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل  اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہد ف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا لیکن منرو 26 رنز کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد آغا سلمان 10 رنز پر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور پولین لوٹ گئے ۔کپتان شاداب خان صرف 4 رنز پر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہو ئے ۔اوپنر مارٹن گپٹل نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور رن آوٹ ہو گئے جس سے ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ۔

    مارٹن گپٹل کے بعد اعظم خان نے وکٹ سنبھالی اور 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور اسامہ میر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔یہ ایسا موقع تھا جہاں اسلام آباد کو اعظم خان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، محمد افتخار نے ڈولتی ہوئی ٹیم کو سنبھالا دیا اور قابل دفاع ہدف دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ، اوہ20 گیندوں پر 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست دہے ۔

    ملتان کی جانب سے یاسر خان اور محمد رضوان نے میدان میں اتر کر کھیل کاآغاز کیا لیکن اوپنر یاسر خان محض 6 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر ملز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد ڈیوڈ ویلی بھی عماد وسیم کی گیند کا نشانہ بنے اور 6 رنز پر بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ ان کے بعد اگلی وکٹ جانسن چارلز کی گری جو کہ 4 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ کپتان محمد رضوان بھی صرف 26 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان شاندار انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے کہ 57 رنز کے مجموعے پر وہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے 5 جبکہ شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان حکومت میں موجود عناصر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کررہے ہیں، پاکستان
    Next Article میر علی حملے میں افغانستان میں پناہ لیے دہشتگرد ملوث ہیں، ذرائع
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

    جولائی 1, 2026

    پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کےخلاف کارروائیوں سے متعلق بھارت کا بےبنیاد بیان مسترد کردیا

    جولائی 1, 2026

    خیبرپختونخوا:آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات، 2 بچے جاں بحق، مدرسے کی چھت گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی

    جولائی 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

    جولائی 1, 2026

    پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کےخلاف کارروائیوں سے متعلق بھارت کا بےبنیاد بیان مسترد کردیا

    جولائی 1, 2026

    خیبرپختونخوا:آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات، 2 بچے جاں بحق، مدرسے کی چھت گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی

    جولائی 1, 2026

    افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں، سیکیورٹی فورسز نے ڈرون مار گرائے

    جولائی 1, 2026

    آخر کب تک؟ معصوم بچوں کے خلاف جنسی جرائم، معاشرتی زوال اور ہماری اجتماعی ذمہ داری. تحریر: نازپروین

    جولائی 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.