ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
ضلع ٹانک میں ماہ رمضان میں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ برقیات نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے احکامات بھی نظر انداز کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ ماہ رمضان سے قبل عوام سے کہا گیا تھا کہ ماہ رمضان کےمقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائِیگی۔ضلع بھر میں اس کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے.