پولیس یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
پولیس کا یونیفارم پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف وقار علی نامی شہری نے دائر کی ہے۔وقار علی کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا، اس لئے عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے۔
جبکہ سیشن کورٹ لاہور نے درخواست گزار سے تھانے کے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت کو 29 اپریل تک ملتوی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی جس کو اپوزیشن نے شدید قسم کی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے برعکس حکومت نے مریم نواز کے اس عمل کو خواتین پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے درست اقدام قرار دیا تھا۔