ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ بورڈ نے انوکھا انداز اپنایا جوکہ سب کو بھا گیا۔
نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انہوں نے انتہائی انوکھا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 32 دن کے بعد شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔اس کے لیے انہوں نے تاہم این زیڈ سی نے جو منفرد طریقہ اختیار کیا اس نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بچوں کے ذریعے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرایا ہے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اس وائرل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان روایتی طور پر کرکٹ بورڈ کے حکام نہیں بلکہ ان کی جگہ نیوزی لینڈ ٹیم کی جرسی پہنے دو بچے اس کا اعلان کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے دو دن قبل این زیڈ سی نے انوکھے انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ایک روزہ عالمی کپ کے لیے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم کے اعلان کیلیے انوکھا انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔گزشتہ سال نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات اور ان کے ساتھ بچوں نے ان کے ناموں کا اعلان کیا تھا جس کی ویڈیو کیوی بورڈ نے خود جاری کی تھی۔بچوں سے ٹیم کا اعلان کرانے پر سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ بورڈ کے اقدام کو سراہ رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے لیے 30 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 روز کے بعد یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔