نوشہرہ میں والدہ کی دوسری شادی کی وجہ سے بچوں نے دریا میں چھلانگ لگادی۔
ضلع نوشہرہ میں والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو حالات کی وجہ سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔اعلامیہ کے مطابق نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پر دریائے سندھ میں بہن بھائی نے چھلانگ لگائی۔
اس دوران بہن کو تو ملاحوں نے مشکل سے زندہ بچا لیا تاہم اس کے بھائی کی تلاش جاری ہے۔ڈی پی او کے مطابق دونوں بہن بھائی نے نے والدہ کی دوسری شادی اور گھر کے جھگڑوں سے تنگ آکر دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔