صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی مبینہ دھمکیوں سے متعلق سی سی پی او کو خط بھجج دیا ہے۔
اس خط میں صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو نے لکھا ہے کہ مجھے معطل شدہ ڈی ایف سی فون پر دھمکی آمیز کالیں کر رہے ہیں۔مجھے بار بار دھمکیں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے پولیس کو لکھے گئے خط میں یہ واضح کیا کہ متعلقہ افسر کو ان کی بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ڈی ایف سی نے مجھے وزیر کی حیثیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی سے بھی روکا ہے۔صوبائی وزیرخوراک کی طرف سے پولیس حکام سے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ افسر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔