لکی مروت میں پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا۔اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی، جبکہ جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سب ڈویژن بیٹنی کے ایریا تھانہ ور گاڑی کی حدود میں پیش آیا ہے،جدھر پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ۔
پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتجیے میں ایک دہشت گرد موقع پر ہی مارا گیا۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاقے کو قبضے میں لینے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ او کیو ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
جمعہ, نومبر 7, 2025
بریکنگ نیوز
- استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ
- سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
- پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ
- شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!
- قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
- 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
- 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ورزی ،پاک فوج کا موثر جواب

