شانگلہ:( تحسین اللہ تاثیر) ضلع شانگلہ کے علاقےبشام لاہور میں بیٹوں نے والد والدہ اور بہن پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے والد سلطنت خان اور سوتیلی ماں موقع جاں بحق جبکہ سوتیلی بہن شدید زخمی ہوئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ جائیداد پر تھا، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کرد یا۔باپ اور بیٹوں کا اپس میں گزشتہ کئی سالوں سے جائیداد کی تقسیم پر تنازعہ چل رہا تھا۔جس کے بعد بیٹوں نے اپنا آبائی گھر چھوڑ کر دوسرے گاوں کونشی میں رہتے تھے۔ مقتولین کی ایک بیٹی نے پولس کو بیان دیا کہ وہ اپنے کمرے میں تھی ان کے والد اور والدہ برامدے میں تھے کہ اچانک ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔ گولیاں لگنے کے بعد ان کے والد اور والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ان کی بہن زخمی ہوئی اور وہ بچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔
ہفتہ, مئی 31, 2025
بریکنگ نیوز
- ہمایوں سعید نے خیبر ٹی وی نیٹ ورک پشاور سنٹر میں اپنی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا پشتو گانا لانچ کردیا
- ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
- خاموش صبر یا سماجی جرم؟ خواتین پر تشدد کی حقیقت اور زینب کی خاموش چیخ!
- مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ
- چھتیس گڑھ میں مسیحی قبائل پر حملے، مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی اور اقلیت دشمن پالیسیاں بے نقاب
- آپریشن سندور، یا آپریشن سیاست؟ مودی سرکار کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب
- عالمی سطح پر بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ ناکام ہوگیا
- بھارتی فضائیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں رسوا