پاکستان کے شہر لاہورسےلڑکیوں کو زبردستی اغوا کرکےجسم فروشی کروانے کا انکشاف ہوا ہے،،آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 لڑکیوں کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا ہے۔
آرگنائزڈکرائم یونٹ نےکارروائی کرتےہوئے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کے مطابق گروہ لڑکیوں کو اغوا کرکے جسم فروشی کےاڈوں پر بھجوا کر ماہانہ 70ہزار وصول کرتا،بازیاب ہونے والی لڑکیاں لاہور کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہوئیں تھی۔
عمران کشور کے مطابق ممتاز نامی خاتون گھر سےناراض ہوکرجانے والی لڑکیوں کو بہانے سے ٹریپ کرتی تھی۔اس کے بعد وہ لڑکیوں سے جسم فروشی کا کام کراتی تھی۔گروہ کی نشاندہی ہونے پرمزید لڑکیوں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں، ملزمہ ممتاز اغواء کی جانے والی تمام لڑکیوں کا جعلی نکاح نامہ بنواکران کو آگے فروخت کرتی تھی۔