پاکستان اور ایران کے بعد جرمنی نے بھی غیرقانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کےمتعلق سخت اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے،جرمن وزیرمائیکل کریٹسمر نے تمام افغان مہاجرین کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
جرمن وزیرمائیکل کریٹسمر کے مطابق ہم نےافغان باشندوں کو پناہ دے رکھی ہے،لیکن ان افغان باشندوں میں سے کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل ہیں،اس حکومت افغان تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
مائیکل کریٹسمر کے مطابق افغان شہریوں کا دہشت گردی میں ملوث ہونا جرمن معاشرے کے لیےناقابل قبول ہے۔اس لئے وزارت خارجہ اور امیگریشن حکام کو بھی اس پر لازمی غورکرنا چاہیے۔جبکہ جرمن کابینہ میں افغان تارکین وطن کی بےدخلی پر شدید بحث ہوئی۔اس کے ساتھ ہی 31مئی کو افغان شہری نے ایک جرمن پولیس افسر کو قتل اور کئی افراد کو زخمی بھی کر دیا تھا۔