امریکہ میں سمندری طوفان بیرل کی وجہ سےسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہیں۔ریاست ٹیکساس اورلوئیزیانا میں مختلف حادثات میں آٹھ افرادہلاک، جبکہ اس کے ساتھ ہی پندرہ سو سے زائد پروازیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سمندری طوفان ٹیکساس سے ٹکڑایا،جس نےریاست آرکنساس اورلوئیزیانا کوبھی کافی حد تک متاثرکیا ہے۔30لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بحالی میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سےسڑکیں زیرآب آگئیں ہیں،گاڑیاں ڈوب گئیں،تیز ہواوں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے،مختلف گھروں اورانفراسٹرکچر کو خوب نقصان پہنچا ہے،طوفان بیرل سےریاستیں مسوری الینوائے،انڈیانا،ٹینیسی،اوہائیو اور مشی گن بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔