محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں 10 سے لے کر 15 جولائی تک مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارہ سے لے کر چودہ جولائی تک جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے پنجاب کےندی نالے بپھرسکتے ہیں،اربن فلڈنگ کےخطرےکے پیش نظربڑے شہروں کی انتظامیہ کو چاہے کہ وہ الرٹ رہے اورپیشگی کے مکمل انتظامات کریں۔طوفان کے باعث بجلی کےکھمبوں اور سولر پلیٹوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسم کی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
محکمہ آبپاشی،مواصلات،صحت،لائیواسٹاک،لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کوالرٹ رہنےکی ہدایات کی گئی ہے،جبکہ ریسکیو،واسا،پنجاب پولیس اورسول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے بارے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،جبکہ اس کے برعکس خیبرپختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ، شمالی اورجنوب مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پربارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ہی شام میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔