مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آگئی۔ذرائع کے مطابق 16 جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔اس کے برعکس ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔آج وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اگلے 15 دنوں کے لئے تعین کرے گی،جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024 کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔