مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع فنڈز کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان غلط بیانی پر مبنی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ شہباز کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت نے پچھلے دو سالوں کے دوران ضم اضلاع کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ضم اضلاع فنڈز کا کشمیر اور گلگت بلتستان سے موازنہ کیا جائے تو پتہ چل جائے گا، شہباز حکومت نے پچھلے دو سالوں سےضم علاقوں کا بجٹ 66 ارب روپے پر منجمد کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں اوسط مہنگائی 25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ وفاق نے تنخواہوں میں بالترتیب 35 اور 25 فیصد سالانہ اضافہ کیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 11 ہزار ارب سے بڑھ کر 18 ہزار 500 ارب کر دیا ہےباوجود اسکے ضم اضلاع بجٹ کو 66 ارب روپے پر برقرار رکھا ہے۔
مزمل اسلم کے مطابق آزاد جموں و کشمیر گرانٹ 70 ارب سے بڑھ کر 2024-25 میں 107 ارب ہو گئی ،گلگت بلتستان گرانٹ 51 ارب سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں 68 ارب روپے ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ عمومی اور ضم شدہ علاقوں کے ساتھ خصوصی امتیازی سلوک کیوں رکھا گیا ہے ،ایسا سلوک صرف اس لیے کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔
جمعرات, جولائی 31, 2025
بریکنگ نیوز
- باجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
- بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
- وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی
- لیجنڈز لیگ میں بھارت کا شاہینوں کے خلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
- سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
- معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
- اگر سب انسان برابر ہیں تو پھر اقوام میں فرق کیوں ہے؟