گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس شہداء نے ملک وقوم کیلئے جانیں قر بان کر کے اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے زندہ و تابندہ کردیا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ زندہ و مہذب قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔پولیس شہداء کے خاندان خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔
اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی فورسز، پولیس سمیت تمام شہداء پر فخر ہے۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حوصلہ و عزم قابل تحسین ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہر شیر دل سپاہی کے دل میں شہادت کا جذبہ موجود ہے۔
گورنر کا کہنا تھا درحقیقت شہادت کا جذبہ ہی ہے جس کی بدولت ہماری پولیس بلاخوف وخطر دھشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس محدود وسائل میں عوام کی حفاظت کے لیے مثالی فرائض انجام دے رہی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کیساتھ ہیں اور آپ کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے لواحقین ہماری بنیادی ذمہ داری ہیں۔آپ کے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر وقت موجود ہیں۔
جمعرات, جنوری 8, 2026
بریکنگ نیوز
- بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان
- آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی
- بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی
- قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
- بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ 93 پیسے سستی، نوٹیفکیشن جاری
- صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ
- پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

