Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مئی 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
    • عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کی درست تلفی سے فضائی حادثات سے بچاؤ ممکن ہے: پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو
    • پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
    • پی ٹی آئی میں بڑا سیاسی بحران، 50 سے زائد ایم پی ایز کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف گروپ بنانے کا دعویٰ
    • امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا، تُرک میڈیا
    • اب خطے میں امریکا کو فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر
    • پاکستان نے ابراہم معاہدے سے متعلق امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا، ایران اور اسرائیل معاملہ الگ قرار
    • مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، امریکا کے ایران پر فضائی حملے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
    اہم خبریں

    سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    ستمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Sardar Akhtar Mengal resigned from the membership of the National Assembly
    Sardar Akhtar Mengal resigned from the membership of the National Assembly
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ  بلوچستان کے مسائل پر قومی اسمبلی میں بات نہ کرنے پر اسمبلی  رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان  کہا ہے کہ یہ اسمبلی ہماری آواز نہیں سنتی تو اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں نے آج فیصلہ کیا تھا کہ اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل پر بات کروں گا لیکن بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کی دلچسپی نہیں ہے۔

    سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارلیمنٹیرین نے خود کہا کہ بلوچستان ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے، میں کہتا ہوں بلوچستان آپ کے ہاتھوں سے نکل نہیں رہا بلکہ نکل چکا ہے،بلوچستان میں بہت سے لوگوں کا خون بہہ چکا ہے، اس مسئلے پر سب کو اکٹھا ہونا چاہیے اس مسئلے پر ایک اجلاس بلانا چاہیے تھا جس میں اس مسئلے پر بات ہوتی۔

    سردار اختر مینگل  نے کہا کہ جب بھی اس مسئلے پر بات شروع کو تو بلیک آوٹ کر دیا جاتا ہے، میری باتوں پر اگر آپ کو اختلاف ہے تو آپ میری باتیں تحمل سے سنیں، اگر پھر بھی میری باتیں غلط لگیں تو مجھے ہر سزا قبول ہے، مجھے بے شک پارلیمنٹ کے باہر انکاؤنٹر کردیں یا مار دیں لیکن بات تو سنیں ہمارے ساتھ کوئی بھی نہیں اور نہ کوئی بات سنتا ہے۔

    اختر مینگل نے کہا کہ یہاں پر لوگ اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ان کو بھی نہیں بولنے دیا جاتا، آج جو آئین کی بات کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں آئین کے مطابق بات کرے گا ان سے بات کریں گے، کیا اسمبلی آئین کے مطابق نہیں؟ ہم تو اسمبلی میں بات کر رہے تھے، ہمیں اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیتے۔

    بلوچستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کوئٹہ میں بلائی گئی، ہمیں بھی دعوت دی گئی، 75 سال سے ہم آپ کو سمجھا رہے ہیں لیکن آپ کو سمجھ نہیں آرہا، بلوچستان کے حالات کی نشاندہی میں کئی سال پہلے کر چکا ہوں لیکن کسی کو پروا نہیں، خود اس ریاست سے، اداروں سے اور سیاسی جماعتوں سے میں مایوس ہو چکا ہوں، محمود خان اچکزئی اس امید سے ہیں کہ شاید انہیں اس پارلیمنٹ سے کچھ ملے گا۔

    سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے ہر ادارے کے دروازے کھٹکٹائے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، ہم کہاں جائیں اور کس کا دروازہ بجائیں؟ آئین کے بنانے والے نہ خود کو بچاسکے نہ آئین کو، چار ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے تو اختر مینگل کے پاس آجائے ہیں جب ضرورت ہوتی ہے تو محمود خان اچکزئی کو تحفظ آئین کا چئیرمین بنا دیا جاتا ہےآج ہم یہاں کھڑے ہیں لیکن ہماری آواز ہی نہیں سنی جارہی۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کو بنگلہ دیشن کے ہاتھوں بدترین شکست
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت کا بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

    مئی 26, 2026

    عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کی درست تلفی سے فضائی حادثات سے بچاؤ ممکن ہے: پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو

    مئی 26, 2026

    پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری

    مئی 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

    مئی 26, 2026

    عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کی درست تلفی سے فضائی حادثات سے بچاؤ ممکن ہے: پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو

    مئی 26, 2026

    پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری

    مئی 26, 2026

    پی ٹی آئی میں بڑا سیاسی بحران، 50 سے زائد ایم پی ایز کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف گروپ بنانے کا دعویٰ

    مئی 26, 2026

    امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا، تُرک میڈیا

    مئی 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.