بھارت میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر ہندو انتہا پسندوں نےپتھراؤ کیا اور مسلمانوں کی املاک و گھروں کو بھی نقصان پہنچایاـ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ، ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں مسلمانوں نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے جلوس نکالے اور اس جلوس پر ہندو انتہا پسندوں نے روڈ بلاک کر کے جلوس کو روکا اور جلوس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بریلی میں ہر سال عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا جاتا ہے ـاور ہر سال کی طرح اس سال بھی نکالا جانا تھا، جس کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی لیکن جلوس نکالنے سے کچھ گھنٹے قبل ہی انتظامیہ نے کہا کہ مقامی افراد نے شکایت کی ہے اس لیے جلوس کا مقام تبدیل کر دیا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ،جلوس انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد طے پایا تھا ـجس کے مطابق ، جلوس جوگن واڈا کی موریا گلی سے نکالا جائے گا ـ لیکن جب ہندو انتہا پسندوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اس بات پر اعتراز کیا اور روڈ بلاک کر کے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس روک دیا۔جس کی وجہ سے حالات بےقابو ہوگئے اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔
رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مدھیہ پردیش کے علاقے مندسور میں بھی مسلمانوں کی دکانوں کی نشاندہی کر کے توڑ پھوڑ کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کو مسلم مخالف نعرے بازی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔