Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, فروری 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شانگلہ:دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں پولیس کے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک
    • ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا
    • بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا
    • پاکستان کی سری لنکن پولیس افسران کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش
    • افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز
    • بنوں: تھانہ میریان کے باہر بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 20 شدید زخمی
    • آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی،کیپٹن (ر) لیاقت علی نئے آئی جی تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
    • ضلع ٹانک گومل میں ایف سی ساؤتھ کی پوسٹوں پر مبینہ کواڈکاپٹر حملہ، دو جوان شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ
    اہم خبریں

    حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ

    ستمبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Supreme Court will not interfere in the financial policy of the government
    سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج کردی
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کی تین رکنی عدالت میں کپڑوں کی پیکنگ کیلئے بیرون ملک سے منگوائے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

    سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    درخواست گزار کے وکیل  نے  عدالت کو بتایا کہ پیکنگ کیلئے استعمال ہونے والے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنا غیر مساوی سلوک ہے۔ اسی نوعیت کا ایک اور خام مال ہے، جس پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے، یہ فیڈریشن کا پالیسی معاملہ ہے، یہ وفاقی حکومت نے طے کرنا ہے کس پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنی ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے پھر آپ وہی خام مال منگوا لیں جن پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں ہے، مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ بطور عدالت ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق مذاکرات نہیں کر سکتی۔

    اس موقع پر جسٹس عائشہ ملک نے  کہا کہ ہمارا کام مالیاتی پالیسی کو دیکھنا نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ  نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے خلاف درخواست خارج کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد51 ہوگئی
    Next Article مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،تفصیلی فیصلہ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شانگلہ:دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں پولیس کے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک

    فروری 16, 2026

    بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا

    فروری 16, 2026

    افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

    فروری 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شانگلہ:دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں پولیس کے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک

    فروری 16, 2026

    ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

    فروری 16, 2026

    بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا

    فروری 16, 2026

    پاکستان کی سری لنکن پولیس افسران کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش

    فروری 16, 2026

    افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

    فروری 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.