Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مئی 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
    • پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ
    • کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم
    • یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک
    • افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں
    • پاکستان کیخلاف لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں کہ انہوں نے پختونخوا کیلئے کیا کیا؟نوازشریف
    اہم خبریں

    بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں کہ انہوں نے پختونخوا کیلئے کیا کیا؟نوازشریف

    اکتوبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Those who follow PTI like sheep, ask them what they have done for Pakhtunkhwa? Nawaz Sharif
    عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کردیا،اس موقع پر مسلم لیگ نے کے صدر نوازشریف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف نے منصوبہ شروع کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے اس پروگرام کے اجرا کی بہت خوشی ہورہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتاہوں،ہم کہتےہیں عوام کا پیسہ عوام پرخرچ ہوناچاہیے،یہ اسکی بہترین مثال ہے ۔

    ن لیگ کے صدر نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں کہ پچاس لاکھ گھر کدھر ہیں؟ ان کی کارکردگی صفر ہے اور مار دھاڑ میں نمبر ون ہیںِ، یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا کام ہی سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کے لیے نہیں بنائیں انہیں جہاں موقع ملتا ہے احتجاج کرنے لگتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ک اگر عوام کے نمائندوں کو اس ملک میں کام کرنے دیا جاتا تو آج ملک میں کوئی شخص بھی بے گھر نہ ہوتا میرے پہلے دور حکومت میں ہم نے ایسی بہت سی سکیمیں شروع کیں لیکن ہمیں فارغ کر دیا گیا اور دوسرے دور میں بھی ایسا ہی ہوا، ہم دو قدم آگے چلتے تو ہمیں آٹھ قدم پیچھے دھکیل دیا جاتا۔

    انہوں نے کہا مسلم لیگ ن جتنا کام کس حکومت نے کیا ہے؟ موٹر وے کس نے بنائیں؟ لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی؟ دہشت گردی مسلم لیگ ن نے ختم کی، ملک کو ایٹمی ملک بنایا، اورنج لائن مسلم لیگ ن نے بنائی اس کے جواب میں ایک ارب درخت اور ساڑھے 3 سو ڈیمز بنانے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں یہ منصوبے کہاں گئے؟

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف بجلی سستا کرنے کی بہت کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے عندیہ دیا کہ بجلی کے نرخ بہت بڑھ گئے ہیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سولر پینل کی طرف جائے گی تاکہ زیادہ نرخوں کا جھگڑا ہی ختم ہوجائے مگر اس میں وقت لگے گا کیوں کہ اس منصوبے کے لیے خطیر رقم درکار ہے، ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں لیکن مخالفین آ کر دوبارہ آئی ایم ایف کو لے آتے ہیں۔

    نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پنجاب پر یلغار کرنے آ رہے ہیں کیا یہ دونوں صوبوں میں لڑائی کروانا چاہتے ہیں؟ آپ کے عزائم کیا ہیں؟ جیل سے کال آتی ہے کہ احتجاج کرو کیا وہاں سے کبھی فلاحی منصوبوں کی کال آئی؟

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا کے اسپتالوں میں عوام کے لئے کوئی سہولت نہیں اسی لیے وہاں کے مریض پنجاب آتے ہیں، ان سے پوچھا جائے ایک ارب درخت، ہاؤسنگ سکیم اور دیگر اسکیمیں کہاں ہیں؟ یہ پنجاب پر حملہ کرنے آتے ہیں اگر ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کرو، وہاں ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ، قرضہ اسکیمیں اور دیگر سہولتیں دو۔

    نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں چار ماہ احتجاج کیا میں وزیراعظم ہاؤس میں تھا احتجاج میں کہا گیا میں نواز شریف کے گلے میں رسی ڈال کر اسے وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالوں گا،یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو جیل میں، اسی طرح آئی جی، چیف سیکریٹری اور دیگر کو دھمکی دی گئی کہ چھوڑوں گا نہیں اور جیلوں میں ڈالوں گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے گلے میں رسی ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالنے کا کہنے والا آج خود جیل میں ہے، عمران خان اتنے بڑے بول نہیں بولا کرو جیسا کرو گے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article11 اکتوبر کو کیا ہونے والا ہے؟
    Next Article ضلع خیبر میں پی ٹی ایم کے کیمپ پر پولیس کی کارروائی وفاقی حکومت کے حکم پر ہوئی،بیرسٹر سیف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

    مئی 28, 2025

    پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ

    مئی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

    مئی 28, 2025

    پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ

    مئی 28, 2025

    کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم

    مئی 28, 2025

    یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک

    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.