Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
    • معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے
    • پشاور میں معرکہ حق کی کامیابی پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت
    • بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا
    • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ
    • پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا
    • معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید
    • عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
    اہم خبریں

    فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

    اکتوبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Nexus of PTM and TTP
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور دہشت گردی کے لیے فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ فتنتہ الخوارج نےپشتون قومی عدالت کی حمایت میں ضلع خیبر میں 5 روزہ فائر بندی کا اعلان کر دیا ہے۔  فائر بندی 9 سے 13 اکتوبر تک عمل پذیر ہو گی۔

    کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ نے 11 اکتوبر2024 کوشرانگیزی کی غرض سے ضلع خیبرمیں نام نہاد”پشتون قومی عدالت“ کے انعقاد کا اعلان کر رکھاتھا۔ کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیاں بظاہر پشتون عوام کے حقوق کی جنگ ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے غیور پشتون قبائل میں ریاست مخالف نظریات اور نفرت کا بیج بونے والی کالعدم پی ٹی ایم فتنتہ الخوارج کا سیاسی روپ ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوراج کا قیام نام نہاد شریعت کے نفاذ پر ہوا مگر جاری کردہ اعلامیہ میں اسی زبان کا استعمال کیا گیا ہے جو کالعدم پی ٹی ایم کرتی آئی ہے۔  فتنتہ الخوراج کے اعلامیہ میں پی ٹی ایم اور اس کے نام نہاد منشور کے مطابق زبان اور الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہے جو کہ ان کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے۔ فتنتہ الخوراج کی جانب سے پشتون علاقوں کو گزشتہ دو دہائیوں سے آگ اور خون میں نہلایا گیا جبکہ ان کے جاری اعلامیہ میں مظلومیت کا تاثراور پاکستان کی مسلح افواج پر کیچڑ اچھالا گیا۔  فتنتہ الخوارج کا5 روزہ فائر بندی کا اعلان دراصل معصوم پشتون اقوام میں اپنے لئے ہمدردی جگانے کی ناکام کوشش ہے۔

    دفاعی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جاری اعلامیہ میں مجبوراً اسلحہ اٹھانے کی بات تاریخی طور مکمل جھوٹ ہے کیونکہ فتنتہ الخوراج کا قیام دراصل پاکستان دشمن قوتوں کی فنڈنگ اور سہولت کے ذریعے ہوا جس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ کالعدم پی ٹی ایم دراصل فتنتہ الخوراج کا ہی دوسرا روپ ہے جن کے نظریات ریاست مخالف ایجنڈے پر مبنی ہیں۔  فتنتہ الخوراج عوام میں اپنی تشہیر کرنے سے قاصر ہے اور کمزور ہو چکی ہے لہٰذا کالعدم پی ٹی ایم نے پشتون کارڈ کے ذریعے یہ ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کے مطابق فتنتہ الخوراج کا کالعدم پی ٹی ایم کے حق میں بیان واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں انتشار پھیلانے کیلئے دونوں تنظیموں کو دشمن ممالک کی سہولت کاری حاصل ہے۔  دہشتگردوں کی جانب سے خیبرپختونخوا میں جاری خونریزی اور بربریت کیخلاف آج تک منظورپشتین نے نہ ہی کوئی مذمتی بیان دیا اور نہ ہی احتجاج ریکارڈ کرایا۔  پختونخوا میں فساد برپا کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جہاں سکیورٹی فورسز نبرد آزما ہے وہاں پی ٹی ایم مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ان دہشتگردوں کی حمایت کر رہی ہے۔  فتنتہ الخوراج کی جانب سے کالعدم پی ٹی ایم کے حق میں جاری کردہ اعلامیہ پاکستان کے خلاف دونوں کے گٹھ جوڑ پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچارسدہ،جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ، 3 افراد قتل،پانچ زخمی
    Next Article پشتون تحفظ موومنٹ کےکالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

    مئی 16, 2025

    معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے

    مئی 16, 2025

    پشاور میں معرکہ حق کی کامیابی پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت

    مئی 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

    مئی 16, 2025

    معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے

    مئی 16, 2025

    پشاور میں معرکہ حق کی کامیابی پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت

    مئی 16, 2025

    بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ

    مئی 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.