فتنہ الخوارج نے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو جرگہ منعقد کرنے کی اجازت دینے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس سے دونوں تنظیموں کے درمیان پریشان کن گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں کو ہٹانے کا کالعدم پی ٹی ایم کا مطالبہ فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خوارج گروپوں نے بے گناہ پشتون عوام کے خلاف مظالم کیے ہیں، اس کے باوجود کالعدم پی ٹی ایم نے ان اقدامات کی مذمت کے لیے کبھی جرگہ نہیں بلایا۔ خوارج سماجی اجتماعات کے دوران قتل، اغوا اور معصوم پشتونوں پر حملوں میں ملوث ہیں، پشاور کے آرمی پبلک سکول میں بچوں کا المناک قتل عام، نیز جنازوں، مذہبی جلوسوں اور مساجد میں بم دھماکے کئے ہیں۔
پشتون بزرگوں کو نشانہ بنا کر خوارج کا مقصد روایتی قبائلی نظام کو عسکریت پسندی سے بدلنا ہے۔ کالعدم پی ٹی ایم پشتونوں کی حقیقی آواز کی نمائندگی نہیں کرتی۔ بلکہ یہ فتنہ الخوارج کے لیے سہولت کار کا کام کرتی ہے۔ پشتون برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوطی سے ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔