ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
پاکستانی سپنرز ساجد خان اور نعمان علی کے آگے انگلینڈ کے بیٹرز کی ایک نا چل سکی ،مہمان ٹیم 297 رنز ہدفکے تعاقب میں ا44 رنز پر آلآوٹ ہوگئی ۔
میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔
انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی دونوں اننگز میں 11 جبکہ ساجد خان نے 9 وکٹیں اپنے کرکے جیت میں سب سے اہم کردار اداکیا ۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔
ساجد خان کو میچ میں 9وکٹیں لینے اور 22قیمتی رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 24 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔