اسلام آباد: آج ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔ یاد رہے گزشتہ رات بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس رات کو طلب کیا گیا تھا تاہم اس میں بھی مسودے کی منظوری نہیں دی جاسکی تھی۔ کابینہ کا اجلاس ہفتے کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا تاہم اب اس کا وقت تبدیل کرکے 2 بجے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے کے بجائے دوپہر ساڑھے 12 بجے ہو گا اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پھر ہوگا۔ واضح رہےکہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ایک اور ملاقات میں آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔