Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
    • پشاور میں متنی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید
    • پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت
    • ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
    • بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
    • فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ
    • سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پختونخوا کا مستقبل، نام کی اہمیت یا ترقی؟
    بلاگ اکتوبر 22, 2024

    پختونخوا کا مستقبل، نام کی اہمیت یا ترقی؟

    Facebook Twitter Email
    The future of Pakhtunkhwa, the importance of the name or development? Search for this
    صوبے کو 1932 میں سرحد اور 1901 میں چیف کمشنر صوبے کا درجہ حاصل تھا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(افضل شاہ یوسفزئی)صوبے کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے ایوانِ بالا میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کی حمایت کے بدلے صوبے کا نام تبدیل کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے پختونخوا رکھا جائے تاکہ عوام کو اپنے صوبے کی پہچان حاصل ہو۔

    2010 سے پہلے اس صوبے کو این ڈبلیو ایف پی کہا جاتا تھا۔صوبے کو 1932 میں سرحد صوبےکا درجہ دیا گیا، اس سے قبل 1901 میں اسے چیف کمشنر صوبے کا درجہ حاصل تھا۔ 2010 ميں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران  سرحد صوبے کا نام خیبر پختونخوا رکھا گیا، اور اب دوبارہ اس کا نام تبدیل کرکے صرف “پختونخوا” رکھنے کا منصوبہ ہے۔

    صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبر پختونخوا رکھنے پر صوبائی حکومت کو 5 ارب روپے اور وفاقی حکومت کو 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔ پرنٹنگ پریس، گورنر ہاؤس، چیف منسٹر ہاؤس، کور کمانڈر آفس، چیف سیکریٹری آفس اور دیگر سرکاری محکموں کی سٹیشنری پہلے ہی چھپ چکی تھی، جو اس تبدیلی کے بعد ضائع ہو گئی۔ نئی سٹیشنری کی تقسیم پر 4 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی جبکہ پرانی سٹیشنری ناکارہ قرار دی گئی۔

    یہ وہ وقت تھا جب ڈالر کا ریٹ 87 روپے اور پیٹرول 97 روپے فی لیٹر تھا۔ مہنگائی کی شرح بھی صرف پندرہ فیصد تھی۔ آج کی صورتحال میں ایک بار پھر صوبے کے نام کی تبدیلی کی بات کی جا رہی ہے، لیکن کیا یہ واقعی عوام کے مسائل حل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے؟ یا یہ محض ایک علامتی قدم ہوگا؟

    اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو جب اس صوبے کا نام سرحد سے خیبرپختونخوا رکھا گیا تھا، تو پختونخوا نام کا خیال اس وقت کیوں نہیں آیا؟

    کیا واقعی صوبے کا نام تبدیل کرنے سے عوام کے مسائل حل ہو جائیں گے؟ کیا اس سے صوبے میں امن و امان قائم ہوسکے گا؟ پختونوں کی شناخت کیا صرف نام تک محدود ہے، یا انہیں تعلیم اور ترقی کی ضرورت بھی ہے؟

    (جاری ہے)

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ نے نئےچیف جسٹس کے تقرر کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے
    Next Article آئینی ترمیم کو نہیں مانتے،پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور کی دھمکی
    Afzal Yousafzai
    • Website

    لکھاری صحافی اور مصنف ہیں ان کا ای میل ایڈریس afzalshahmian@gmail.comہے

    Related Posts

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026

    شاہینوں کا وہ سپہ سالار جس نے فضاؤں کا نصاب بدل دیا

    اگست 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

    اگست 30, 2026

    پشاور میں متنی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید

    اگست 29, 2026

    پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت

    اگست 29, 2026

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.