پشاور: یکم جنوری سے اب تک فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران 588 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں اہم مطلوب کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
مزید یہ کہ دو سو سے زیادہ ہائی لیول کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔ آپریشن کے نتیجے میں 300 سے زائد دہشتگرد اور ان کے سہولت کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ 189 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں، یہ کارروائیاں پشاور میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔