Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امن ہماری اولین ترجیح ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
    اہم خبریں نومبر 7, 2024

    امن ہماری اولین ترجیح ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

    Facebook Twitter Email
    Peace is our top priority and will not be compromised, Chief Minister Ali Amin Gandapur
    کہ صوبے میں امن و امان کیلئے پاک فوج کی کاوشیں اور حکومت کے ساتھ تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ ، کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ  لیا گیا اور بعض اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نئے لائحہ عمل پر طویل غورو خوض اور اہم فیصلے کئے گئے ۔

    اجلاس میں دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سول حکومت ، سیکورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور صوبے کے بعض اضلاع میں امن وا مان کے حوالے سے پولیس کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

    اس دوران امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس اور سول انتظامیہ کی استعداد میں اضافے پر اتفاق ہوا او ر پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی جلد فراہمی اور خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرنے کا فیصلہ  بھی کیا گیا ۔

    اجلاس کے دوران صوبے سے تعلق رکھنے والے پاک فوج اور ایف سی کے گزشتہ چھہ ماہ کے دوران شہید ہونے والے 178 شہداءکے لواحقین کے لئے پیکج دینے کا فیصلہ بھی ہوا ۔فیصلے کے مطابق شہید ہونے والے سپاہیوں کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ جبکہ افسران کے لواحقین کے لئے 20 لاکھ روپے مقررکئے گئے ۔

    پاک فوج اور ایف سی کے شہداءکے بچوں کو پولیس اور سرکاری محکموں میں بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ،اجلاس میں ضلع کرم میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر خصوصی غور و خوض  کیا گیا اور کرم میں امن و امان کی صورتحال ، وجوہات اور محرکا ت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ۔

    اجلاس کے دوران  ضم اضلاع کے لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے ، سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق ہوا اور ضم اضلاع میں تیز رفتار سماجی ترقی کیلئے زیادہ مالی وسائل خرچ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن ہماری اولین ترجیح ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امن و امان کیلئے سول حکومت، انتظامیہ ، فوج سب ایک پیج پر ہیں اور مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کا قیام سب کا مشترکہ مقصد اور ہدف ہے،یہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے ، اس کو مل کر ہی جیتا جا سکتا ہے، اس مقصد کیلئے حکومت، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر بطور ٹیم کام کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کیلئے پاک فوج کی کاوشیں اور حکومت کے ساتھ تعاون قابل تحسین ہے، امن کے قیام کیلئے پاک فوج کے جوان لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنئے چیف جسٹس پاکستان کو درپیش چیلنجز!
    Next Article سول سوسائٹی عمرکوٹ کے وفد کا رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی کا دورہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.