انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج کے دوران خیبر پختونخوا سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف نامی گرامی اسمگلرز اور تحریک انصاف کے کچھ رہنمائوں کے درمیان کچھ دنوں سے اس موضوع پر مذاکرت ہو رہے تھے۔ طے شدہ بات کے مطابق پی ٹی آئی کے لیڈرز نے اپنا حصہ وصول کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو مال سمیت اسلام آباد پہنچانے کی ذمہ داری لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے لیڈرز ہر مہینے خیبر پختونخوا سے احتجاجی ریلی لے کے اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہم سب کو اس دن سے ڈرنا چاہئے جس دن یہ لوگ پیسے لے کے دارلحکومت میں دہشت گردوں کو لانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔