Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مارچ 1, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
    • امریکہ اور اسرائیل کا مشترکا حملہ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید
    • موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزيراعظم کی ہدایت
    • ٹی 20 ورلڈکپ اہم میچ: سری لنکا کو شکست دے کر بھی قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی
    • وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت
    • ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
    • ایران میں اسرائیل کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ، 40 شہید ،ايران کا بھی سخت ردعمل، کئی امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران اور شمالی علاقوں میں دھماکے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی حکومت کی خیبر پختونخوا میں کارکردگی کی بنیاد پر ناکامی کا پردہ فاش
    خیبرپختونخوا

    پی ٹی آئی حکومت کی خیبر پختونخوا میں کارکردگی کی بنیاد پر ناکامی کا پردہ فاش

    دسمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Performance-based failure of PTI government exposed in Khyber Pakhtunkhwa
    صوبے کی عوام کو ایک ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے .
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد( ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کا ہمیشہ کا وطیرہ لاشوں پر سیاست کرنا ہے۔ اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کرکے یہ لوگ اپنے ناکام منصوبوں اور بدترین کارکردگی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی یہ چال ہمیشہ سے معصوم عوام کو ریاست کے خلاف کھڑا کر دیتی ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں اپنے احتجاج کے دوران مرنے والے جن سینکڑوں افراد کا تذکرہ کیا ان لوگوں کی لاشیں اور انکے خاندان والے کہاں ہیں؟ مس انفارمیشن کا ایک طوفانِ بدتمیزی برپا ہے سوشل میڈیا پر،  جس سے تحریکِ انصاف کے اوپر سوال اٹھتا ہے کہ آیا وہ سیاسی پارٹی ہے یا محض دشمن کی ایماء پر ملک میں انتشار پیدا کرنے کا ایک مہرہ ہے؟

    پی ٹی آئی کو اگر پر تشدد جلسے جلوسوں سے فرصت ملے تو انہیں معلوم ہو کہ خیبرپختونخوا کس طرح کے سنگین معاشی بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ 12 سالوں میں پی ٹی آئی نے صوبے کے عوام کے لیے کوئی قابل ذکر حکومتی سہولتیں، ترقیاتی منصوبے یا بنیادی مسائل پر کام نہیں کیا۔

    ان کے پاس عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی حکمتِ عملی ہے نہ کار کردگی۔ جب بھی صوبے میں کوئی سنگین مسئلہ یا بحران پیدا ہوتا ہے، پی ٹی آئی اسے سیاسی حربوں کے ذریعے ڈھانپنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن عوام کو کوئی عملی حل نہیں ملتا۔

    اسی طرح صوبے میں دہشت گردی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔ صوبے میں دہشت گردی کی کارروائیاں اور اس کے اثرات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، مگر حکومت اس پر سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اس صورتحال کو مزید نظر انداز کرنے سے صوبہ مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

    یہ یاد رہے کے دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ بیروزگاری اور معاشی خوشحالی کا نا ہونا ہے ،اب خیبرپختونخوا میں حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں یہ صوبہ مسلسل پیچھے جا رہا ہے۔ جہاں دوسرے صوبے تعلیم، صحت، اور انفراسٹرکچر میں ترقی کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا کی صورتحال بدتر ہو رہی ہے۔ عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی کمی کا سامنا ہے، اور یہ صورتحال دن بدن مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔

    اب صوبے کی عوام کو ایک ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے اور صوبے کی ترقی کو یقینی بنائے۔ اس لیے ضروری ہے کہ عوام علی امین گنڈاپور سے سوال کریں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہو کر سوچیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر اور بنوں میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید
    Next Article ریاست پاکستان مخالف پروپیگنڈامیں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر میں پاک فوج کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی، عوام نے دکھایا جوش و جذبہ

    فروری 27, 2026

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردی، ایک ہفتے میں 18 حملے، 28 پولیس اور سیکیورٹی اہلکار شہید

    فروری 27, 2026

    مولانا محمد طیب قریشی کی دعائیں: لبیک یارمضان خیبر ٹیلی ویژن کی دینی کاوش

    فروری 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

    مارچ 1, 2026

    امریکہ اور اسرائیل کا مشترکا حملہ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید

    مارچ 1, 2026

    موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزيراعظم کی ہدایت

    فروری 28, 2026

    ٹی 20 ورلڈکپ اہم میچ: سری لنکا کو شکست دے کر بھی قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی

    فروری 28, 2026

    وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت

    فروری 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.