کار شو قلعہ بالا حصار اور پشاور سروسز کلب میں پاک فوج و فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) کے تعاون سے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔
شو میں 1935 سے 1980 تک کی پرانی گاڑیوں کو لایا گیا جن میں رول رائس، مرسڈیز، فراری، کیڈیلیک، پورشی، ایم جی، شیورلیٹ، مستانگ اور دیگر کلاسک گاڑیاں شامل ، جبکہ نایاب ویسپا سکوٹرز کے شوقین افراد نے بھی شرکت کی۔
شو میں روایتی رباب موسیقی اور خٹک ڈانس کی پرفارمنس سے شرکاء محظوظ ہوئے ۔
کلاسک گاڑیاں پشاور سے براستہ اسلام آباد، فیصل آباد، رحیم یار خان، مورو، تھر ریگستان اور کراچی جائینگی
شرکاء نے شو کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔
شو کے انعقاد سے متعلق موجود شائقین کا کہنا تھا کہ شو کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے،خیبرپختونخوا مکمل پر امن ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شو ہمیں کلچر کے بارے میں واضح پیغام دیتی ہے ۔