اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات میں ملوث مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈہ میں ملوث ہیں اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے جس پر مقدمات درج کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 12 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔